چنئی،23؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) حکمران انادرمک کے ممبر اسمبلی ایس کروناس کو حال میں ایک جلسہ عام میں مبینہ طور پر کچھ اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کے لئے اتوار کو یہاں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک مشہور اداکار اور ایک چھوٹی تنظیم کے بانی کے طور پر بھی معروف کروناس کو خصوصی ٹیم نے ان کے گھر سے صبح گرفتار کیا گیا۔حال ہی میں ایک جلسہ عام میں کروناس نے وزیر اعلی کے پلانیوامی اور پولیس کے سلسلے میں کچھ تبصرہ کیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے کچھ طبقے سے متعلق تبصرہ بھی کیاتھا جس کی مختلف طبقات نے تنقید کی تھی۔اداکار 2016 کے اسمبلی انتخابات میں انادرمک کے ٹکٹ پر رامناتھپورم ضلع میں تروودنائی اسمبلی حلقہ سے منتخب کئے گئے تھے۔